ایلیسا ہیلی اور میگ لیننگ ڈبلیو بی بی ایل ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں۔ سڈنی ٹاور آئی کی عمارت ایک ہزار چودہ فٹ بلند ہے اس سے پہلے ٹرافئ کبھی اتنی بلندی پر نہیں آئی، یہ ویمنز کرکٹ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ لمحہ ہے،
ٹورنامنٹ کے آغاز کی بے چینی سے منتظر ہوں، میگ لیننگ
میگ لیننگ نے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو بھی ایک بہترین فیصلہ قرار دیا،
اس موقعے پرمیگ لینن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ کرکٹ کے اولمپکس میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہوئی، یہ فیصلہ اس کھیل کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا،
سڈنی سکسرز کی ایک اہم کھلاڑی الیسا ہیلی نے کہا کہ نو سال بعد بھی وومن بگ بیش لیگ کی دلچسپی کم نہیں ہوئ اور ٹورنامنٹ کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس تمام عرصے کے بعد، اب بھی اتنا ہی سنسنی خیز ہے۔