کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان
باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے ، کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر چار کے باہر لگایا جائے گا، کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگارنگ اسٹالز لگائے جائیں گے، کرکٹ آسٹریلیا
اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی اسکرین پر میچ دیکھ سکیں گے، کرکٹ آسٹریلیا
کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی تین روز تک جاری رہے گا، کرکٹ آسٹریلیا
میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستان فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا