ج کے دن (8 نومبر)جون ایلیاءکو ہم سے بچھڑے ہوئے 14 سال بیت گئے۔ اگر ہم حساب لگائیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ لگ بھگ 85 سال میں ایک ہی جون پیدا ہوئے۔ جون اپنی نوعیت کے ایک نایاب شخصیت تھے اور خدا نے پاکستان میں جو خصوصیات رکھی تھیں جون بھی ان میں سے ایک تھے۔ اس کی اہم ترین وجہ یہ کہ پاکستان بننے کے دس سال بعد آپ نے پاکستان ہجرت کی کیونکہ آپ کا مسکن پاکستان میں ہی تھا قدرت نے پاکستان کے انمول ناموں میں آپ کا نام لکھ رکھا تھا۔ گوکہ جون کے بہت سے حوالے تھے مگر لوگ جون کو انکے مضصوص اندازِ بیاں اور عجیب سے حلیے سے پہچانتے تھے۔ آپ نے شاعری کو قید و بند سے آذاد کیا اور ہر سمجھنے اور سوچنے والے کو قلم اٹھانے کو تقویت دی۔
شکریہ جون !